• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئلٹی شو پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کل سے جیو پر پیش کیا جائے گا

اسکرین گریب یوٹیوب
اسکرین گریب یوٹیوب 

پکسل انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹیلیویژن کے اشتراک سے ریئلٹی شو پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کل (18 جولائی) سے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10 بجے جیو پر پیش کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں ٹیلنٹ کو پہچان دینے والی فرنچائز گاٹ ٹیلنٹ اب پاکستان کی سرزمین پر جلوہ گر ہونے والی ہے، انٹرٹینمنٹ پکسل اور جیو ٹیلیویژن کے اشتراک سے ایک ایسا منفرد ریئلٹی شو جو پاکستان بھر میں چھپے ٹیلینٹ کو دنیا بھر کے سامنے لا رہا ہے۔

گاٹ ٹیلنٹ 18 جولائی سے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10 بجے صرف جیو پر  نشر ہوگا۔ اپنے اپنے شعبوں میں ماہر شو کے حجز میں تابش ہاشمی، مہوش حیات، عثمان بشیرا در اور علی ظفر  شامل ہیں۔

شو میں کیے گئے تمام اسٹنٹس مکمل تکنیکی مہارت اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ فلمائے جائیں گے لہٰذا کسی بھی صورت انہیں خود سے انجام دینے سے اجتناب کرنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید