شہدائے زیارت کی میتوں کی آبائی علاقوں میں تدفین کا عمل جاری ہے۔
7 جولائی کو مانگی کے علاقے میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 30 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔
جمعے کی رات بلوچستان حکومت سے مذاکرات کے بعد شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک اور زیارت میں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے ختم کردیے تھے۔
مذاکرات میں صوبائی حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی یقین دہانی کروائی۔