• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ، نیوز ویب سائٹ

فوٹو: گوگل ارتھ
فوٹو: گوگل ارتھ 

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب میں ایک امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کی میزبانی کر رہا تھا، جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں میں معاونت فراہم کی۔

سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ینبع اور الخرج  کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔

اس سے پہلے رات کو سعودی عرب کے دونوں شہروں کے لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید