• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(پنجابی ادبی جریدہ)

مدیران: فائزہ رعنا، مقصود ثاقب

صفحات: 240، قیمت: 1000روپے

ناشر: سچیت کتاب گھر، چوک گنگارام، بُک اسٹریٹ، لاہور۔

زیرِ نظر ادبی جریدے کا آغاز 1986ء میں’’ گیان پولی‘‘ کے نام سے ہوا تھا، بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ پنجابی زبان وادب کے حوالے سے یہ ادبی جریدہ اپنی نمایاں شناخت رکھتا ہے۔

زیرِ نظر شمارے میں شاعری، کہانیاں، افسانے اور تراجم شامل ہیں۔ بعض شاہ کار اُردو کہانیوں کے تراجم بھی پنجابی میں کیے گئے ہیں، جس سے قومی یک جہتی کو فروغ ملے گا۔ اِس میں شاعری بھی ہے، لیکن نثری حصّہ زیادہ وقیع ہے۔

بلاشبہ، زبانوں کے سلسلے میں ہمیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اردو، پاکستان کی قومی زبان ہے۔ لیکن دیگر زبانوں کے ادیب، شاعر اور دانش وَر بھی ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں ہر زبان کی ترقّی پر خوشی کا اظہار کرنا چاہیے۔

زیرِ نظر ادبی جریدہ گزشتہ 50برس سے پنجابی ادب و ثقافت کی خدمت میں مصروف ہے۔ قابلِ مبارک باد ہیں، اس کے مدیران، جو اس پُرآشوب دَور میں بھی ایک ادبی جریدے کی اشاعت جاری رکھے ہوئے ہیں۔