• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن اور سعودی عرب میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا، ترکی المالکی

میجرجنرل ترکی المالکی(فائل فوٹو)۔
میجرجنرل ترکی المالکی(فائل فوٹو)۔

یمن جنگ میں عرب مشترکہ فورسز کے ترجمان میجرجنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ریاض سے جاری بیان میں عرب مشترکہ فورسز کے ترجمان نے کہا فوجی آپریشن کے دوران دہشت گرد حوثی ملیشیا کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ مشترکہ فورسز نے یمن کے حدیدہ بحری بندرگاہ میں حوثیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ صنعا، تعز اور صعدہ میں حوثی ملیشیا کے عسکری اہداف اور بلیسٹک صلاحیتوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کی تنصیبات کے خلاف آپریشن جاری ہے، مشترکہ فورسز نےحوثی ملیشیا کے 7 عسکری اہداف کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہ کیے گئے عسکری اہداف کو حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، بلیسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو داغنے کے لیے پیڈز تیار کرنے والی 6 فیکٹریوں کو تباہ کر دیا۔ جبکہ صنعا میں حوثی ملیشیا کی اہم بیرکوں کو تباہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید