• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پاکستانی سفیر کی جائیکا کے صدر سے ملاقات، ترقیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) کے صدر ڈاکٹر اکی ہیکو تناکا سے جائیکا کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر پاکستان اور جاپان کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ 

اس موقع پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافے، ڈیجیٹل تبدیلی اور دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

سفیر عبد الحمید اور ڈاکٹر اکی ہیکو تناکا نے ان ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جو پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور جائیکا کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دے کر ایسے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا جو مشترکہ ترقیاتی اہداف اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں معاون ثابت ہوں۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید