ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 114 ڈالر فی اونس ہے۔