• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان

لاہور( این این آئی) اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ ہفتے شرح سود 11.5فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔معاشی ماہرین اور مالیاتی اداروں کے مطابق اسٹیٹ بینک آئندہ ہفتے ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی بنیادی شرح سود 11.5فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔تجزیے کے مطابق مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے ملک میں مہنگائی میں بہتری اور شرح سود میں کمی کے حق میں بڑھتے ہوئے دلائل کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید