جہلم میں آٹھویں کلاس کے طالب علم کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ بچے کے اغوا سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
14سالہ لڑکے کو جہلم کے نواحی علاقہ موٹا جہانگیر سے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کر لیا۔ عبداللہ کے والد مظہرحسین نے تھانہ صدر کو درخواست دی کہ بیٹا بدھ کی صبح سائیکل میں ہوا بھروانے کے لیے گیا لیکن واپس نہیں آیا۔
تلاش کےباوجود تاحال اس کا سراغ نہیں ملا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نےدفعہ 363 کے تحت بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیاہے۔