پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاروبا میں پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔
ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے، کیویم ہوج، 83 اور شے ہوپ 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کے محمد عباس نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ لی۔
پہلے سیشن میں میچ بارش کے سبب رو کنا پڑا۔ بعد میں خراب روشنی باعث میچ جلد ختم کرنا پڑا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تاروبا میں کھیل کے پہلے سیشن میں ہی بارش کے سبب کھیل روکنا پڑا تھا، اس وقت ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے تھے، آؤٹ ہونے والے بیٹر برینڈن کنگ کی وکٹ محمد عباس نے حاصل کی۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ ابتدائی مراحل میں بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، بعد میں خراب ہونے والی وکٹ پر ان کے اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم اب ان کی کوشش ہوگی کہ وکٹ میں موجود ابتدائی نمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کی جائیں۔
اس میچ میں پاکستان کے 33 سالہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، یہ میچ بابر اعظم کے فرسٹ کلاس کیریئر کا 100واں میچ بھی ہے، جو ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ کیریبین کا 13واں ٹیسٹ وینیو بن گیا ہے۔