ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پُراعتماد بیٹنگ، دن کے اختتام پر 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیے۔
سنچری کے قریب شان مسعود 88 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
ایک رن پر اوپنر اذان اویس کی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے عمدہ شراکت کی، دونوں نے 155 رنز جوڑے۔
امام الحق 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اذان اویس صفر اور کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے چار اور محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔