امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ڈیل کی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5318 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 339 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 75 ہزار 153 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 378 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 021 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔
24 جولائی کو انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔