گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان چینی قونصل جنرل سن یان کے ہمراہ اٹک کے گاؤں رتوال پہنچ گئے۔
گورنر پنجاب نے چینی قونصل جنرل کے ہمراہ رتوال میں چین کے تعاون سے قائم ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے عوام کو بنیادی طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد تاریخ اور اہمیت کی حامل ہے۔
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اور ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔