پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نکیال میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے کارکن کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں ن لیگ کے امیدوار عمیر نعیم نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ہار کےخوف میں قیمتی انسانی جانیں ضائع کرنا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لے، انتخابی عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شیری رحمان نے کہا کہ مختار یونس کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انتخابی عمل پرامن، شفاف اور غیر جانبدار بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔