• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 9 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 9 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کےامیدوار جاوید بڈھانوی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ان کی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق ہوا۔ جس کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کامران علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ نکیال کے علاقہ ڈبسی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایل اے 9 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ان کا کارکن مختیار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ 

ایل اے 9 کوٹلی کے پولنگ اسٹیشن پر کشیدگی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید