• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں احتجاج کی کوریج کے دوران جیو نیوز کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ پر حملہ

لندن میں احتجاج کی کوریج کے دوران جیو نیوز کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مرتضیٰ علی شاہ کو ہائیڈ پارک سے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن تک کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے حامیوں کی جانب سے نکالے گئے مارچ کی کوریج کے دوران حملہ کرکے زخمی کیا گیا۔

آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے وسطی لندن سے مارچ کرنے سے قبل برطانوی کشمیریوں ن کی بڑی تعداد ہائیڈ پارک میں جمع ہوئی۔ مظاہرین نے تشدد کے خاتمے، بنیادی حقوق کی بحالی اور مذاکرات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق مرتضیٰ علی شاہ اس وقت حملے کی زد میں آئے جب مارچ پاکستان ہائی کمیشن کے قریب پہنچ رہا تھا ۔ وہ جائے وقوعہ سے رپورٹنگ کر رہے تھے جب کم از کم تین افراد نے شاہ کو پیچھے اور سامنے سے لاتیں اور گھونسے مارے۔

جیسے ہی مرتضیٰ علی شاہ کو روکا گیا، ایک بڑا ہجوم ان کے ارد گرد جمع ہو گیا، جس سے کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ۔ میٹروپولیٹن پولیس افسران، متعدد احتجاجی منتظمین اور دیگر گروپوں نے صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مداخلت کی۔

آخرکار پولیس نے صحافی کو ہجوم سے دور کر دیا اور اس کے محفوظ راستے کو یقینی بنایا۔

بعد ازاں جب مرتضیٰ علی شاہ رپورٹنگ جاری رکھنے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن واپس آئے تو اسی گروپ نے انہیں دوبارہ ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید