• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد  4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 147روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 113 ڈالرز کے اضافے سے 4268 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید