مصنّفہ: جویریہ خان مری
صفحات: 224، قیمت: 1995روپے
ناشر: الوقار پبلی کیشنز، لاہور۔
فون نمبر: 8408750 - 0321
زیرِ نظر کتاب کی مصنّفہ عرصۂ دراز سے کہانیاں لکھ رہی ہیں اور اُن کی کئی کتابیں شائع ہوکر قارئین کی توجّہ کا مرکز بنیں۔ اِس کتاب میں کسی کا پیش لفظ ہے اور نہ دیباچہ، جب کہ اُنہوں نے خُود بھی اپنے حوالے سے کچھ نہیں لکھا، اِس اُن کی بے نیازی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
کتاب کا نام بھی عام روش سے ہٹ کر ہے۔ اُن کی کہانیوں میں حقیقی کردار جلوہ گر دِکھائی دیتے ہیں، گائوں اور وہاں کی زندگی کو اُنہوں نے بہت مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔
ہر کہانی، ایک نیا تاثر لے کے سامنے آتی ہے۔ کتاب میں آٹھ ’’جفت افسانے‘‘ ہیں، جن کے عنوانات کچھ یوں ہیں، آسمان رنگ بدلے، قانون، صابن کا داغ، معیار، تلاطم، گرگٹ، کھاکھائوس اور دی اینڈ۔ ’’طاق افسانے‘‘ کی تعداد گیارہ ہے، جن کے عنوانات ملاحظہ فرمائیں: نام، پوزیسو، مداوا، کون ہے منتظر، ناول، زاویہ، جلاوطن، دھی رانی، تشنہ اور اعتبار۔ کتاب کا انتساب کچھ اِس طرح ہے۔’’رنگوں کے نام اور رنگوں کی ترتیب کے نام کہ کینوس ہو یا زندگی ترتیب ہی ہے، جو بد رنگ ہونے سے بچا لیتی ہے۔‘‘