٭جو قوم عدل و انصاف کا دامن چھوڑ دیتی ہے، تباہی اور بربادی اُس کا مقدر بن جاتی ہے۔
٭ بہترین یادداشت یہ ہے کہ انسان اپنی نیکیاں اور دوسروں کی زیادتیاں بھولتا جائے۔
٭ دل ایک آئینہ ہے، اگر بدی سے پاک ہو تو اس میں اللہ بھی نظر آ سکتا ہے۔
٭ انتقام کی قوّت رکھتے ہوئے غصّہ پی جانا افضل ترین جہاد ہے۔
٭ مجلس میں زبان پر، غصّے میں ہاتھ پر اور دسترخوان پر بیٹھ کر بھوک پر قابو رکھو۔
٭ ہرجان دار سے محبت کرو، اُس کا خیال رکھو۔
(شگفتہ نعیم، کراچی)