پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے صرف تین ممالک تک محدود نہیں، مکہ معاہدے کے مطابق خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
پاکستان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے معاہدہ کھلا ہے، تاہم اس بارے میں علم نہیں کہ مستقبل میں کون سے ملک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔