• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا، اداکارہ شبنم

کراچی(رپورٹ/ اخترعلی اختر)فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم کی80 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر ڈھاکا سے گفتگو کرتے ہوئے شبنم نے جنگ کو بتایا کہ مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا۔اس سے زیادہ اور پیار کیا ملتا کہ مداح نے اپنی بچیوں کے نام میرے نام پر رکھ دیئے۔میں نے اپنے دور کے سب مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا۔سب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہوا میں آڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں۔ شبنم کی 160 فلموں میں 152اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ان  کی سب سے ،زیادہ جوڑی ندیم کے ساتھ سپر ہٹ  ہوئیں ، پاکستان کی فلمیں انڈسٹری پر دہائیوں راج کرنے والی اداکارہ شبنم نے گذشتہ روز اپنی 80ویں سالگرہ منائی۔شبنم نے بتایا کہ جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات دنیا بھر سے موصول ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید