• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی، عاطف اسلم اور فواد خان پہلی بار ایک ساتھ جیو پر

کراچی( اخترعلی اختر ) موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ تیزی سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر عاطف اسلم، فواد خان اور استاد راحت فتح علی خان پہلی بار ایک ساتھ جیو کی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے۔ان کے فینز تینوں صف اول کے فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے ہوجائیں تیار۔ کون بنے گا نئی نسل کا سپر اسٹار، دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔ مداحوں کو پاکستان آئیڈل کی آخری قسط فینالے کا بے چینی سے انتظار، فیصلے میں چند روز باقی رہ گئے۔ پاکستان آئیڈل کا تاج جس بھی گلوکار کے ماتھے پر سجے گا، اسے لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید