کراچی( اخترعلی اختر ) سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان اور استاد فرخ فتح علی خاں کو فیصل آباد میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنی دل چھولینے موسیقی اور سریلی آوازوں سے ٹریبیوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحب زادے شاہ زمان خان نے اپنی لاجواب پر فارمنس سے اپنے بزرگوں کی یادیں تازہ کردیں۔راحت فتح علی خان نے قوالی کے ساتھ ساتھ کچھ کلاسیکل آئٹم بھی پیش کیے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا، علاوہ ازیں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین، استاد غلام علی، حامد علی خان اور دیگر قوالوں کی فیصل آباد میں یادگار پرفارمنس دی۔ عابدہ پروین نے وہیل چئیر پر استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کر کے سب کے دل جیت لیے۔فلموں کےسپر اسٹار فواد خان، گلوکار وارث بیگ اور کمپیئر شفاعت علی سمیت ملک بھر موسیقار گھرانوں کی شرکت نے محفل کو غیر معمولی بنادیا۔