آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 46 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، اس سے قبل 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوئے۔
خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی 2 اور مسلم لیگ ن کی 3 امیدوار کامیاب ہوئیں۔
علما و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ اور ٹیکنوکریٹ نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی منتخب ہوگئے، اوورسیز کشمیری نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں کامیاب قرار پائے۔
ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں اور پیپلز پارٹی 14 نشستوں پر کامیاب ہوئی، ایک نشست پر عوامی دست و بازو سے اتحاد کےبعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔