• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحاد کا حصہ بنیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی خواہش تھی اور اب بھی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحاد کا حصہ بنیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  فی الحال ہمارا متحدہ اپوزیشن کا اتحاد صرف قومی اسمبلی کے فلور اور قانون سازی کی حد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک، پارلیمان، آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ آئے تھے، سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی رابطہ اور گفتگو کا سلسلہ قائم رہنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو ہدایت کی ہے کسی کے خلاف نعرے نہ لگائیں اور گفتگو میں شائستگی کا دامن برقرار رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید