• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اختلاف میں بیٹھی جماعتوں نے مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق کرلیا، مولانا فضل الرحمان

اسکرین گریب / ایکس
اسکرین گریب / ایکس 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج کے دن کو قائد حزب اختلاف نے مبارک دن قرار دیا، حزب اختلاف میں بیٹھی جماعتوں نے مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق کیا، جس کے تحت ایک مشترکہ حکمت عملی ہوگی اور مشترکات قائم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں اس وقت امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، آج پہلا قدم ہے اور اس سے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خدا کرے پاکستان کی بہتری ہو اور ملک آگے بڑھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم میٹنگ ہوئی، میٹنگ تین گھنٹے جاری رہی، سب نے اپنی تجاویز دیں، سب نے فیصلہ کیا پارلیمنٹ میں اتفاق سے قانون سازی پر یکساں مؤقف اپنائیں گے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ نے کہا شفاء اسپتال لایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید