• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بادامی باغ ٹارگٹ کلنگ، ملوث اہلکاروں کے تفتیش میں اہم انکشافات

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

دونوں پولیس اہلکار تعلقات استعمال کرتے ہوئے مرکزی ٹارگٹ کلر ریحان بٹ کی پشت پناہی کرتے تھے۔

تفتیشی ذرائع کےمطابق بادامی باغ ٹارگٹ کلنگ کیس میں زیر حراست اے ایس آئی جمشید سٹی ڈویژن میں اور دوسرا کانسیٹبل غلام فرید لوئر مال انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

ان دونوں پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں اور ان کے موبائل فونز کا فرانزک بھی جاری ہے۔

بادامی باغ کے علاقے میں ایک ہفتہ قبل ٹارگٹ کلنگ میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد باپ بیٹا پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے جبکہ دو اہلکاروں کو تحقیقات کے دوران پکڑا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید