• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور: 15 روز قبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی لاش برآمد، زیادتی و قتل کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی، پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز قبل لاپتا ہونے والی بچی آیت نور کی لاش مل گئی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتا ہو گئی تھی۔

آیت نور کیس کے دو ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، ملزمان نے زیادتی کرکے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔

بچی کی تلاش کی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا گيا تھا جن میں سے ایک ملزم نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا، 2 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید