• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

انسٹاگرام پر 2.3 ملین فالوورز رکھنے والی اُشنا شاہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ہے۔

اداکارہ نے مئی 2026 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد دورانِ حمل اپنے مداحوں کو مسلسل آگاہ رکھتی رہی تھیں۔

اب اُشنا شاہ نے ماں بننے کی خوشخبری دیتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے، تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا برجِ اسد (Leo) سے تعلق رکھتا ہے۔

تصویر کے ساتھ اُشنا شاہ نے دلچسپ اور محبت بھرے انداز میں لکھا کہ ہمارا ننھا شیر آخرکار دنیا میں آ گیا، اگر اس کی تعریف میں اسے صرف کیوٹ کہیں تو یہ کم ہوگا، اس نے آتے ہی ہماری پوری دنیا پر حکمرانی شروع کر دی ہے، 10/10 کوئی شکایت نہیں۔

اُشنا شاہ اور حمزہ امین کے والدین بننے پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مداح بھی نومولود کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید