کراچی( اخترعلی اختر) بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار اور کمپیئر انور مقصود نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کا آخری اسٹیج ڈراما لکھا ہے، اس ڈرامے کی کسی جملے اور سین کو تبدیل نہیں کرنے دوں گا۔ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، سب میرے دوست ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارو محمود کے نئے ڈرامے کی تعارفی تقریب میںجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع نامور ٹیلیویژن آرٹسٹ ساجد حسن بھی موجود تھے۔لیجنڈری فنکار انور مقصود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب میں بہت اچھے کام کئے ہیں۔