• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اتحاد میں رہنے کے باوجود ہم نے ایشوز پر کبھی پردہ نہیں ڈالا، حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں رہنے کے باوجود ہم نے ایشوز پر کبھی پردہ نہیں ڈالا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پمز سانحہ پر حکومت جوابدہی سے بچنے کے حربے استعمال کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے یہ وزارت صحت کا کام نہیں، اس سے استعفی لے کر احتساب کیا جائے، حیرانی کی بات ہے، پمز حادثے پر 5 کمیٹیاں بنائی گئیں۔

پی پی پی پنجاب کے رہنما نے مزید کہا کہ جسے سیکریٹری صحت بنایا گیا وہ ہر کرپشن اسکینڈل کے پیچھے ہے، سب اپنا اپنا کردار ادا کریں تو عوام کو ریلیف ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور علاج سے باہر ہی نہیں نکل رہی جبکہ ہم نے حکومتی اتحاد میں رہنے کے باوجود ایشوز پر کبھی پردہ نہیں ڈالا۔

قومی خبریں سے مزید