مٹھی کی عدالت نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد فاضل بوھیو نے مجرم پر 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
ایڈووکیٹ مصطفیٰ ہنگورجو کا کہنا ہے کہ مجرم کیول کے خلاف جنوری 2025ء میں تھانہ مٹھی میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔