مظفرآباد/میرپور (عابد شاہ/ نمائندہ جنگ) مظفر آباد( جنگ نیوز)نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے داخلی و خارجی راستے اور انٹرنیٹ سروس آئندہ دو روز میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستے دو روز میں بحال کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس کھول دی جائے گی۔