کراچی( اختر علی اختر ) جاپان کے قونصل جنرل ہاتوری ماسارو نے کہا ہے کہ موسیقی کی کوئی خاص زبان نہیں ہوتی، سچی شاعری اور موسیقی دل میں اتر جاتی ہے۔وہ گزشتہ روز قونصل جنرل آف جاپان کراچی کی جانب سے آرٹس کونسل میں منعقدہ شاعری اور محفل موسیقی کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر معروف گائیک شہزاد نیاز نے جاپانی شاعری کے اردو ترجمے کو سروں اور گائیکی کے رنگوں میں پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔جاپان کے قونصل جنرل ہاتوری ماسارو نے پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا۔