امریکی افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جزیرے پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد بڑھ گئیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یعنی 1.23 فیصد اضافے سے 89.18 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 92 سینٹ یعنی 1.10 فیصد اضافے سے 84.32 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔