• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفیٰ دے دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

امریکی فوج نے فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے، ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد آج انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفیٰ بھیج دیا، ڈرسکول نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔

اس سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ سیکرٹری ڈرسکول نے’امر یکا کو دوبارہ مضبوط بنانے‘ کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے، انہوں نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ڈرسکول نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید