• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 26ویں سربراہی اجلاس  کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

بشکیک میں منعقدہ اجلاس کے دوران شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، تاجک صدر امام علی رحمٰن، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور ازبک صدر شوکت مرزیویئف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرِ اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

قومی خبریں سے مزید