• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں قیامت آئے گی، سانحہ پمز والے دن میرے سامنے قیامت آ گئی، نرس رضیہ نورین

سانحہ پمز میں ایک بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین نے کہا ہے کہ کہتے ہیں قیامت آئے گی، اس دن میرے سامنے قیامت آ گئی۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران نرس رضیہ جاں بحق بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس سانحے کے ذہنی اثر سے نکلنے میں مجھے برسوں لگیں گے، میں روز دو گولیاں کھا کر سوتی ہوں، مجھے نیند نہیں آتی۔ 

نرس رضیہ نورین نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آٹھ سیکنڈ میں بچی کو وارڈ سے نکال سکی، میں نے کوئی ڈرل نہیں کی ہوئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ بچی کے والدین میرے اتنے شکر گزار تھے کہ میں رو پڑی، میں نے کوئی احسان نہیں کیا یہ میری ذمہ داری تھی۔

نرس رضیہ نورین نے کہا کہ سب سے تکلیف دہ عمل ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ مجھے یاد آتا ہے میں نے کس بچے کو کس وقت کینولا لگایا۔

قومی خبریں سے مزید