• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سندھ کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے: فریال تالپر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما فریال تالپر نے کہا ہے کہ ہم سندھ کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپر کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے والد نے سندھ کیلئے اپنی زندگی دی، تم نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ تالپر سندھ کے لیے لڑتے رہے۔ ہم آج کھڑے ہیں اپنی دھرتی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

فریال تالپر کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں تالپروں نے سندھ کے لیے کیا کیا۔ بےنظیر آباد جا کر دیکھ آئیں آپ کو لگے گا کہ ہم نے کام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرف دور میں بڑی سختی دیکھی لیکن اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی حکومت ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کہاں ہے؟

قومی خبریں سے مزید