نیپال میں 64 سالہ خاتون کو گھر کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، خاتون 10دن تک ملبے اور کیچڑ میں پھنسی رہی۔
حکام کے مطابق آرمڈ پولیس فورس نیپال اور دیگر اداروں کی مشترکہ ٹیم نے خاتون کو گھر سے بحفاظت نکالا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو منتقل کیا گیا۔
نیپال میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرچکی ہے ، 5 ہزار 600 افراد اب تک لاپتا ہیں۔