• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بھارتی پائلٹ کا کارنامہ، نیا طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

بھارتی پائلٹ نے نیا طیارہ رہنما کھمبے سے ٹکرا دیا، جس کے باعث طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، جسے مرمت کیلئے سری نگر میں گراؤنڈ کردیا گیا۔

بھارتی پائلٹس کے کارنامے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئرپورٹ کا ہے جہاں ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو ایئر کی پرواز 6E-225 پارکنگ کیلئے جانے کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔ صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ایئر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (Nose Cone) کو نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید