پاکستان نے نیپال کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے نیپال کے لیے 100 ٹن انسانی امداد بھجوا دی، پاکستانی امدادی سامان خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے کھٹمنڈو روانہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظان صحت کٹس اور ادویات شامل ہیں، پاکستانی امدادی سامان این ڈی ایم اے کے تعاون سے نیپال روانہ کیا گیا۔
نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے امداد بھجوائی گئی، پاکستان مشکل وقت میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔