امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا مرکزی نقطہ یہی ہے پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے، فی لیٹر پیٹرول میں 130 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں گوٹھ کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 22 دنوں سے دھرنے جاری ہیں، کراچی سے کشمور، گوادر سے چترال تک دھرنے جاری ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس وفاقی حکومت براہ راست عوام سے وصول کر رہی ہے، کل جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کا پہلا دور شروع ہو رہا ہے۔