• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے: مولانا فضل الرحمٰن

قائد جمعیتِ علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
قائد جمعیتِ علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے اور اس پر حملہ امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم ممالک باہمی اختلافات ختم کر کے متحدہ حکمت عملی اپنائیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اُمتِ مسلمہ کو سیاسی، معاشی اور دفاعی طور پر متحد ہونا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید