اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی کے26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں مزید وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مزید 4 مقدمات میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہوگئے، تھانہ رمنا اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمات میں جنید اکبر، شاہد خٹک اور عاطف خان، تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 5 اور تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں9 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے۔
تھانا رمنا کے مقدمہ میں نامزد چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، عدالت نے ایس ایچ او تھانا رمنا کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
چاروں ملزمان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔