ریبیز کی تصدیق کے باوجود جناح اسپتال کراچی میں زیرِ علاج خاتون کو اس کے اہلِ خانہ اپنے ساتھ واپس لے کر روانہ ہو گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹنڈو الہٰ یار سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مریضہ کو ہفتے کے روز جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا اور اس میں ریبیز کی تمام علامات موجود تھیں۔
خاتون کو تقریباً 6 ماہ قبل دائیں ٹخنے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔
ریبیز کی تصدیق کے بعد مریضہ کو خصوصی وارڈ میں بھی منتقل کر دیا گیا تھا تاہم 2 دن زیرِعلاج رہنے کے بعد اہلِ خانہ خاتون کو اپنے ساتھ واپس لے گئے۔
صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز کے 23 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔