• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت، سیاسی رہنما یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔ عوامی عہدہ رکھنے والا شخص بھی اسلام آباد کی سڑکوں، شاہراہوں یا داخلی و خارجی راستوں پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو اسلام آباد کے انٹرچینجز، ٹول پلازوں پر قبضے کا اختیار حاصل نہیں۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ اسلام آباد کی جانب آنے والے راستوں میں رکاوٹ ڈالنا شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کسی مارچ، جلوس یا ریلی کے ذریعے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر نہیں کی جاسکتی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں تجارت اور کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ احتجاج یا مارچ کے باعث تعلیمی اداروں تک شہریوں کی رسائی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ طبی سہولتوں تک رسائی متاثر کرنا بھی شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں سرکاری وسائل اسلام آباد آنے والے مارچ یا ریلی میں استعمال نہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید