• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران نے اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 مجرموں کو پیر کی علی الصبح پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں مجرموں پر حالیہ جنگ کے دوران موساد کو فوج اور فوجی تنصیبات کے محلِ وقوع سے متعلق حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔

رپورٹ کے مطابق پھانسی پانے والوں کی شناخت امید بہزاد اور پوریا صفوت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں مجرموں کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھے جانے کے بعد پھانسی دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید