• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کر دیا

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کر دیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹی وی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر اور ویڈیوز نشر ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ ٹرمپ ٹی وی ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت جاری کیاگیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول (TV pool) صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید