عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن اگلی قسط کےلیے اقتصادی جائزے کے مذاکرات کے سلسلے میں رواں ماہ پاکستان آئے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان آئے گا اور مذاکرات کے لیے 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مذاکرات میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026ء تک حاصل کیے گئے تمام معاشی اہداف پر مذاکرات ہوں گے۔